ولیم شیکسپیئر کے تباہ شدہ مکان کی کھدائی سے ملنے والے آثار ان کی زندگی کے بارے ہماری معلومات کو یکسر تبدیل کر سکتے ہیں،برطانوی ماہرین آثار قدیمہ
جمعہ 27 نومبر 2015 15:00
لندن ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) برطانیہ کے ماہرین آثار قدیمہ نے دعوی کیا ہے کہ برطانوی شاعر اور ناول نگار ولیم شیکسپیئر کے تباہ شدہ مکان کے مقام کی کھدائی سے ملنے والے آثار ان کی زندگی کے بارے میں ہماری معلومات کو یکسر تبدیل کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان آثار سے پتا چلتا ہے کہ سٹریٹ فورڈ اپون ایون میں ان کے مکان نیو پیلس میں 20 کمرے تھے جن میں ایک بڑا باورچی خانہ اور شراب خانہ بھی شامل تھا۔
ماہرین کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ معاشرے میں ایک اعلیٰ مالی حیثیت رکھتے تھے۔شیکسپیر کی جائے پیدائش کی ٹرسٹ کے ترجمان ڈاکٹر پال ایڈمنسن نے بتایا کہ آثار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیو پیلس سے ملنے والی معلومات کے بعد شیکسپیئر کی سوانح عمری کی جو تصویر سامنے آرہی ہے اس سے لگتاہے کہ شیکسپیئر اپنے کام کے لیے بہت سفر کیا کرتے تھے۔ ان کا خاندانی گھر سٹریٹ فورڈ میں تھا اور ان کی پیشہ ورانہ زندگی لندن میں گزرتی تھیمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.