شام میں فوجی کارروائی کا امکان اب بھی موجود ہے،سعودی وزیرخارجہ
تما م شامی اپوزیشن گروپوں سے رابطے میں ہیں،ویانا مذاکرات سے قبل سعودی عرب میں اجلاس کرانا چاہتے ہیں،پریس کانفرنس
جمعہ 27 نومبر 2015 18:03
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں عسکری کارروائی کا آپشن موجود ہے۔ سعودی عرب بشار الاسد کو ایوان اقتدار سے باہر نکالنے کی جدوجہد کرنے والے اپوزیشن جنگجوؤں کی حمایت جاری رکھے گا۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر آئے اپنے آسٹرین ہم منصب سباسٹین کورٹز کے ہمراہ ریاض میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ ان کا ملک شام کے مختلف اپوزیشن گروپوں سے رابطے میں ہے تاکہ ویانا کے امن مذاکرات سے پہلے وہ سعودی عرب میں اپنا اجلاس منعقد کر کے کسی متفقہ موقف پر پہنچ سکیں۔
ڈاکٹر الجبیر نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ فوجی کارروائی کا امکان ابھی تک موجود ہے اور شامی اپوزیشن کی حمایت اب بھی جاری ہے۔اگر شامی اپوزیشن گروپوں کی سعودی عرب میں کانفرنس منعقد ہوئی تو اس کا مقصد شامی اپوزیشن کو متحد کرنا اور انہیں ایک متحدہ موقف اختیار کرنا ہو گا تاکہ کسی پرامن حل تک پہنچ کر بشار الاسد کا اقتدار ختم کرایا جا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.