چیف جسٹس پاکستان انورظہیر جمالی نے ملک میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال اور2014 میں 1لاکھ 44ہزار بچوں کے نمونیا اور اسہال سے جاں بحق ہونے ، کالے یرقان کی ادویات مہنگے داموں فروخت ہونے پر ازخود نوٹس لے لیا
وفاق و صوبائی سیکرٹریز صحت کو نوٹسز جاری، دسمبر کے تیسرے ہفتے میں جواب طلب ، معاملے کو کھلی عدالت میں سماعت کیلئے لگانے کا حکم
جمعہ 27 نومبر 2015 19:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان انورظہیر جمالی نے ملک بھر میں صحت اور صفائی کی ابتر صورتحال اور دو ہزار چودہ میں ایک لاکھ چوالیس ہزار بچوں کے نمونیا اور اسہال سے جاں بحق ہونے ، کالے یرقان کی ادویات مہنگے داموں فروخت ہونے کے معاملات پر ازخود نوٹس لے لیا ہے اور وفاق اور صوبائی سیکرٹریز صحت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے دسمبر کے تیسرے ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے اور معاملے کو کھلی عدالت میں سماعت کیلئے لگانے کا حکم دیا ہے ۔
انہوں نے یہ ازخود نوٹس مانسہرہ کے رہائشی شیراز محمود قریشی کی درخواست پر لیا ہے جس میں درخواست گزار نے کالم نگاروں کے کالموں کو شامل کیا ہوا تھا جس میں ملک بھر کی صحت اور صفائی اور بچوں کی اموات بارے تفصیلات دی گئی تھیں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ جمعہ کے روز کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اوریا مقبول جان کے ایک کالم کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اعلی حکام کی غفلت کی وجہ سے بچوں میں نمونیاں اور اسہال کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور صحت اور صفائی کی ناکافی صورتحال کی وجہ سے یرقان کا مرض بھی فروغ پارہا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.