سپریم کورٹ نے منشیات کے سمگلر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
جمعہ 27 نومبر 2015 21:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے منشیات کے سمگلر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز احمدچوہدری کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار غلام مرتضی کی درخواست ضمانت پر ملزم کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اسے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر رکھا ہے، ملزم دکاندار ہے اور اس کا منشیات کی سمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں۔
دوران سماعت ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان نے پولیس ریکارڈ جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو ہزار ساٹھ گرام چرس برآمد کی، فاضل بنچ نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.