الیکشن کمیشن اور اسلام آباد انتظامیہ کا رویہ تفریق پر مبنی ،اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی اراکین فوری مستعفی ہوجائیں
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کابیان
جمعہ 27 نومبر 2015 22:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اور اسلام آباد انتظامیہ کا رویہ تفریق پر مبنی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی اراکین فوری مستعفی ہوجائیں ، نعیم الحق نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے نقل وحمل میں رکاوٹیں ڈالنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد کے عوام سے مخاطب ہونے سے روکنا جبکہ دوسری جانب حکومتی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی کی سرگرمیوں پر خاموشی اختیار کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی متنازعہ حکمت عملی کے ذریعے اپنی ساکھ مکمل طور پر کھو چکا ہے اور متعدد مرتبہ اس کے طرز عمل میں دوغلا پن ظاہر ہو چکا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر حکومتی امیدوار کھلے عام دولت کے بل بوتے پر ووٹ خریدنے میں مصروف رہے اور آئیسکو سمیت حکومتی اداروں کے ذریعے قومی خزانے کے بل بوتے پر ترقیاتی کاموں کے ذریعے حکومتی جماعت کے امیدواروں کے حق میں مہم چلائی جاتی رہی جبکہ الیکشن کمیشن کے کانوں پر کوئی جو تک نہ رینگی۔
جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے مخطاب ہونے کا فیصلہ کیا تو الیکشن کمشین اور مقامی انتظامیہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی آڑ میں تحریک انصاف کا رستہ روکتے ہوئے نظر آئے ، جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے اس متنازعہ اور دوہرے طرز عمل کے باعث قوم کا اعتماد کھو چکا ہے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ چاروں صوبائی اراکین فی الفور اپنے عہدوں سے الگ ہوں ۔ اپنے بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے رستے روک کر شہریوں کی نقل و حمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومتی جماعت وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ عمران خان کو عوام سے دور کھنے کی ہر کوشش پہلے کی طرح ناکام ہو گی اور 30نومبرکو اسلام آباد کے عوام حکومت کے ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف اپنا فیصلہ ووٹ کے ذریعے صادر کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.