کراچی ،سینیٹر حاجی غلام علی نے سی ایس ایم منیرکی تقرری، ایف پی سی سی آئی الیکشن میں مداخلت اورغلط استعمال کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 12:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) بزنس مین پینل سے ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امید وار سینیٹر حاجی غلام علی نے سی ای او ٹی ڈیپ (CEO-TDAP) ایس ایم منیرکی تقرری ، ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں ان کی ناجائز مداخلت اورٹی ڈیپ کے عہدے کے غلط استعمال کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جسکی پیروی سپریم کورٹ کے ممتاز سینئر ایڈوکیٹ جسٹس ریٹائرڈ مشتاق احمد خان سابق پراسیکیوٹرجنرل نے کی ۔
یہاں سے جاری پریس ریلز کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے فاضل جج جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سی ای او ٹی ڈیپ کی تقرری میں رولز ،قوانین اور آئین کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ٹرا نسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان(TIP)اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے وزیر اعظم پاکستان بشمول چیف جسٹس آف پاکستان اور چیر مین نیب کوخطوط کے ذریعے ایس ایم منیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا کہ سی ای او ٹی ڈیپ نے اپنے عہدے اور منصب کا ناجائز فائدہ اٹھاکر ایف پی سی سی آئی میں نہ صرف الیکشن پر اثر انداز ہوئے بلکہ یوبی جی کے نام سے اپنا گروپ تشکیل دیا،ایس ایم منیر نے اپنے یونائیٹڈبزنس گروپ (UBG) کے جلسے اوراسکے لیئے فنڈ ریزنگ بھی کرتے رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.