امریکہ ‘ مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ‘ نو زخمی ‘ حملہ آور گرفتار
ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس آفیسر اور 2 عام شہری شامل ہیں امریکی صدر نے واقعات روکنے کیلئے سخت اقدامات اْٹھانے کا عندیہ دیدیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 13:47
کولوراڈو اسپرنگز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) امریکی ریاست کولوراڈو کے فیملی پلاننگ سینٹر (پلینڈ پیرنٹ ہڈ کلینک) میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ‘پولیس نے آپریشن کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق کولوراڈو کی میونسپلٹی کولوراڈو اسپرنگز کے پلینڈ پیرنٹ ہڈ کلینک میں مسلح شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
مسلح شخص نے کلینک میں موجود کئی افراد کو گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے کامیاب آپریشن کرکے مغویوں کو بازیاب کراتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس آفیسر اور 2 عام شہری شامل ہیں ‘زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے بھی 5 پولیس اہلکار ہیں۔(جاری ہے)
آپریشن کے دوران بازیاب کرائی گئی ایک مغوی جینیفر موٹولینیا کے مطابق جب فائرنگ شروع ہوئی تو وہ ایک ٹیبل کے پیچھے چھپ گئیں اور وہاں سے اپنے بھائی جان موٹولینیا کو فون کرکے کہا کہ میرے بچوں کا خیال رکھنا کیونکہ میں مرنے والی ہوں جان موٹولینیا کے مطابق وہ جینیفر کے فون کے بعد فوراً کلینک کی جانب روانہ ہوئے تاہم پولیس نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔
حکام کے مطابق حملہ آور نے کس ارادے سے فیملی پلاننگ سینٹر پر حملہ کیا، اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ‘حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔امریکی صدر براک اوباما نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے سخت اقدامات اْٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.