لیاقت پور، آرمی چیف کی تصاویر پوسٹر پر لگانے پر چھ امیدوارو ں کیخلاف مقدمات درج
مسلم لیگ (ن) کے دو، پاکستان تحریکِ انصاف کا ایک ،پانچ آزاد امیدوارنامزد
ہفتہ 28 نومبر 2015 13:56
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) لیاقت پور میں بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں کیونکہ اْنہوں نے جنرل راحیل شریف کی تصاویر استعمال کی تھیں۔جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی اِس تحصیل میں پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔خدشہ نقصِ امن کی دفعہ سولہ ایم پی او کے تحت گزشتہ تین دنوں میں درج ہونے والی چھ الگ الگ ایف آئی آر میں برسرِاقتدار مسلم لیگ نون کے دو، پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک جبکہ پانچ آزاد امیدواروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
آزاد امیدوار محمد اسلم کے خلاف ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اْنہوں نے ’پینافلِکس پر اپنی تصویر کے ساتھ جناب چیف آف آرمی سٹاف کی تصویر بنوائی ہے جس سے دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔(جاری ہے)
محمد اسلم اِس الزام کو مسترد کرتے ہیں اور اِسے حریف امیدواروں کی سازش قرار دیتے ہیں۔شہر کی وارڈ نمبر سترہ کے دو امیدواروں کے مطابق جنرل راحیل شریف کی تصویر کا تنازع اْن کے مدمقابل برسرِ اقتدار مسلم لیگ نون کے گروپ نے پیدا کیا ہے لیکن گروپ کے سرکردہ رکن عارف گْجر کہتے ہیں کہ اْنہوں نے پولیس کو شکایت نہیں کی اور ’جنرل راحیل شریف سب کو عزیز ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار شوکت علی بتاتے ہیں کہ جب تک اْنہیں ٹکٹ نہیں ملا تھا اْنہوں نے قائداعظم اور جنرل راحیل کی تصاویر والے پوسٹرز لگوائے تھے۔ اْن کے بقول اْن کے خلاف مقدمہ پرانے پوسٹرز کی بنیاد پر درج ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی نے نہیں کہا کہ جنرل راحیل کی تصویر نہیں لگانی۔ بہت سے آزاد امیدوار ایسا کر رہے تھے۔ اب ہمارے پوسٹروں پر اپنے لیڈر عمران خان کی تصاویر ہیں۔اطلاعات ہیں کہ شہر میں اب ایسا کوئی انتخابی پینر یا پوسٹر نظر نہیں آ رہا جس پر فوج کے سربراہ کی تصویر ہو۔صوبہ پنجاب میں الیکشن کمیشن کی ترجمان ہْدیٰ علی کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق امیدواروں کو جنرل راحیل شریف کی تصویر استعمال کرنے سے منع نہیں کرتا ہے۔البتہ اْن کا کہنا ہے کہ لیاقت پور میں امیدواروں کے خلاف جس دفعہ کے تحت مقدمات درج ہوئے ہیں، وہ ضابطے کی خلاف ورزی کے زْمرے میں آتی ہے۔جنرل کونسلر کے امیدواروں شوکت علی اور محمد اسلم کے خلاف ایف آئی آر مقامی پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ضلع رحیم یار خان کے ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ انتخابی مہم میں فوج کے سربراہ کی تصویر سے یہ تاثر ملتا ہے کہ فوج امیدوار کی حمایت کر رہی ہے اور انتخابی مقابلے کا حصہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.