وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات کے قانون میں خاموشی سے ترامیم کرلیں
ہفتہ 28 نومبر 2015 14:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پہلی بار ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے قانون میں خاموشی سے ترامیم کرلی ، واضح رہے کہ پہلے ہی اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء اور وزارت داخلہ کی جانب سے تیار کئے جانے والے قانون میں ابہام پایا جاتا ہے ، بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے لئے مختص سیٹوں اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تحت منتخب ہونے والے میئر میں بھی تضاد پایا جاتا ہے ۔
انتہائی کم قیمت وقت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار پندرہ میں تبدیلی سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا کہ حکومت میٹرو پولیٹن اسلام آباد کے پہلی بار ہونے والے انتخابات میں اہم سیٹ ” میئر “ کو اپنے زیر سایہ رکھنا چاہتی ہے حکومت نے صدارتی ایکٹ کے تحت ایک سمری وزارت داخلہ کو بھجوائی ہے جس کی لوکل گورنمنٹ ترامیم شدہ قانون دو ہزار پندرہ کا نام دیا گیا ہے اس قانون کے ذریعے ڈپٹی میئر کی تعداد ایک سے بڑھ کر تین کردی گئی ہے جو کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترامیم شدہ دو ہزار پندرہ کے سیکشن (12) کو بڑھا کر کی گئی ہے سیکشن 12 کے سب سیکشن تین کے مطابق میئر اور ڈپٹی کا انتخاب منتخب ہونے والے میٹرو پولیٹن کے ممبر جس میں پچاس یونین کونسل کے چیئرمین خواتین ٹینکو کریٹ ، یوتھ ممبر اور غیر مسلم شامل ہیں منتخب کرینگے تاہم وزارت داخلہ قانون کے مطابق یونین کونسل کے جنرل سیٹوں پر منتخب ہونے والے ممبران میئر اور ڈپٹی میئر کو منتخب کرنے کے قابل ہوں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.