سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ایک بار پھر ختم ہونے کے قریب ،توسیع کا امکان،سمری وزیراعلی ہاؤس کو موصول
ہفتہ 28 نومبر 2015 15:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ایک بار پھر ختم ہونے والی ہے، تاہم اس کے اختیارات میں ایک بار پھر توسیع کا امکان ہے. رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری منظوری کے لیے وزیر اعلی ہاس کو ارسال کردی گئی ہے. زرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلی ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امکان یہی ہے کہ سمری الیکشن سے قبل 4 دسمبر تک منظور کرلی جائے گی، جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے سمری کی منظوری کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ کراچی میں 5 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن سے قبل رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 4 ماہ کی توسیع کردی جائے گی. ان خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز چھاپے، گرفتاری اور تفتیش کرسکتی ہے۔(جاری ہے)
کیونکہ سندھ میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اب اس نیم فوجی فورس کی جانب سے مختلف جرائم کے الزام میں حکومتی ارکان کی گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔
رینجرز کے اختیارات میں عمومی طور پر ہر 3 ماہ بعد توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاتا تھا مگر رواں برس 8 جولائی کو صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ماہ کی توسیع کا نوٹس جاری کیا گیا۔ اس سے ایک ماہ قبل 17 جون کو ایک تقریب سے خطاب میں سابق صدر مملکت اور سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے نے فوج، اسٹیبلشمنٹ اور مقتدر حلقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اس کے ایک ہفتے بعد 25 جون کو وہ دبئی روانہ ہوگئے اور اب تک پاکستان نہیں آئے، بلکہ سندھ حکومت اور پارٹی کے فیصلوں کے لیے بھی وہ رہنماں کو دبئی طلب کرتے ہیں۔دوسری جانب رینجرز نے پیپلز پارٹی کے گزشتہ دورِ حکومت میں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو اگست میں حراست میں لیا تھا اور 3 ماہ کا ریمانڈ لینے کے بعد ان پر 2 روز قبل ہی انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا تھا. 8 جولائی کو کی گئی رینجرز کے اختیارات میں ایک ماہ کی توسیعی مدت 8 اگست کو ختم ہو رہی تھی جس میں صوبائی حکومت نے 4 ماہ تک کا اضافہ کیا جو اب دسمبر میں ختم ہو گی۔ واضح رہے کہ رینجرز نے کراچی میں ستمبر 2013 میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے، ان 2 سالوں میں آپریشن کے نتیجے میں جرائم میں کسی حد تک کمی آئی ہے مگر تاحال شہر میں جرائم پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا.مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.