تحقیقاتی اداروں نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر قیوم سومروکے بینکوں میں اکاؤنٹس اور جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 15:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے گزشتہ دورحکومت میں ایوان صدر میں بیٹھ مال پانی جمع کرنیوالے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کی کرپشن کا راز اب راز نہ رہا،انسداد بدعنوانی سے متعلق اداروں نے ملک بھر کے بینکوں میں اکانٹس اور جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ۔ذرائع کے مطابق سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم کی اسلا آباد کے علاوہ کراچی اور اندرون سندھ جائیدادوں اور بینک اکانٹس کی تفصیلات ذمہ داروں نے حاصل کرلی ہیں اور لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سوٹ، جوتے ، ٹائیں پہننے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں شہرت رکھ نے والے ڈ اکٹر عبدالقیوم کراچی کی ایک جیل میں تقریبا20سال قبل بطور ڈاکٹر تعینات تھے ۔
نوازشریف کے دوسرے دور میں جب سابق صدر آصف علی زرداری جیل میں تھے تو اس ڈاکٹر نے جیل کے آصف علی زرداری کو تمام سہولیات فراہم کیں جس کی وجہ سے وہ نہ صرف ان کے بہت قریب آگئے بلکہ قابل اعتماد دوست بن گئے ، بعد ازاں ڈاکٹر قیوم نے سابق صدر زرداری کے کہ نے پر سکاری ملازمت بھی چھوڑ دی اور زرداری کے ذاتی سٹاف میں شامل ہو گئے ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق 2008کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے اقتدار سنبھالنے اور آصف زراری کے صدرمملکت بننے کے بعد ڈاکٹر قیوم سومرو کوانتہائی اہم پوزیشن حاصل ہو گئی اور وہ آصف زرداری کی طرح کی مصروفیات کے علاوہ ان کے بہت سے ذاتی معاملات کے بھی ذمہ دار تھے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر قیوم سومرو نے سابق صدر کی پانچ سالہ صدارت کے دوران میڈیا سے تعلقات کے نام پر بھی کروڑوں روپے فنڈز حاصل کیے ۔ڈاکٹر سومرو کو ان کی سابق صدر کیلئے خدمات کے اعتراف میں سندھ سے چند ماہ کے لئے سینیٹر بھی بنایا گیا تھا اور جب ان کی بطور سینیٹر مدت ختم ہوئی تو آصف زرداری کی ہدایت پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے انہیں اپنا مشیر اوقاف مقرر کرلیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.