بھارت سے غیر مشروط مذاکرات قوم کیلئے نا قابل قبول ہیں‘صاحبزادہ حامد رضا
نادرا میں غیر ملکیوں کی بھرتی میں ملوث ممبران اسمبلی پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے ‘ سربراہ سنی اتحاد کونسل
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:12
طلاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت سے غیر مشروط مذاکرات قوم کیلئے نا قابل قبول ہیں، نادرا میں غیر ملکیوں کی بھرتی میں ملوث ممبران اسمبلی پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے ،بنگلہ دیشی وزیر اعظم را کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہی ہیں،بنگلہ دیش کی حکومت 1974کے معاہدہ کی خلاف ورزی کررہی ہے، پنجاب میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک برقرار ہے،پنجاب حکومت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر سو فیصد عملدر آمد نہیں کرسکی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیرس حملوں کی آڑ میں بڑی طاقتوں کے خطرناک عزائم عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی حکومت سندھ حکومت اور رینجرز کے معاملات حل کروائے۔بھارت پاکستان میں فساد پر تلا ہوا ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے قومی سرمایہ تیزی سے بیرون ملک منتقل ہورہا ہے۔
تجارت پیشہ حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا ہے۔پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کے معاملے میں پولیس کاغذی کاروائی سے کام چلا رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب اختیارات کا گھنٹہ گھر بن ہوئے ہیں۔ ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہاکہ اپوزیشن جماعتیں پنجاب حکومت کو بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کرنے پر مجبور کریں۔ سیاست میں پیسے کا عمل دخل تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔موروثی سیاست نے عام آدمی کا سیاست میں داخلہ روک رکھا ہے۔مک مکا کی سیاست ملک کیلئے خطرہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.