پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے عوام کے کاروبار زندگی کو دھرنوں سے مفلوج کیا ‘ حکومت نے عوام کو میٹرو بس کا تحفہ دیا

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری کا بیان

اتوار 29 نومبر 2015 18:12

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کے عوام کے کاروبار زندگی کو دھرنوں سے مفلوج کیا ‘ حکومت نے دھرنوں کے باوجود اسلام آباد کے عوام کو میٹرو بس کا تحفہ دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے عوام دھرنوں کی اذیت کا بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام شیر پر مہر لگا کر احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کے عوام کے کاروبار زندگی کو ہمیشہ دھرنوں سے مفلوج کیا لیکن حکومت نے دھرنوں کے باوجود اسلام آباد کی عوام کو میٹرو بس کا تحفہ دیا