ترک حکومت کا روسی پائلٹ کی لاش ماسکو بجھوانے کا اعلان
عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 11:03
انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) ترکی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ترک فوج کی جانب سے مار گرائے جانے والے اس روسی طیارے کے ایک پائلٹ کی میت ماسکو بھیج رہی ہے جو پیراشوٹ کے ذریعے زمین کی طرف آتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا۔ترک وزیرِاعظم احمد اوغلو نے انقرہ میں صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک پائلٹ کی لاش ہفتے کی شب ترک حکام کے حوالے کردی گئی تھی جسے روس کی درخواست پر آرتھوڈاکس عیسائیت کے رواج کے مطابق رکھا گیا ہے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ پائلٹ کی لاش اس سے قبل کس کے قبضے میں تھی اور اسے کس نے ترک حکام کے حوالے کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ ترک حکام پائلٹ کی لاش کو ماسکو روانہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ترک فضائیہ نے منگل کو شام میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے پر بمباری کرنے والے ایک روسی طیارے کو ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مار گرایا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.