حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب میں ایک قوت بن کر ابھری ہے‘ ملک اسلم نوید
پیر 30 نومبر 2015 11:43
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب میں ایک قوت بن کر ابھری ہے مقامی قیادت اور کارکن عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن ایم سی کے نومنتخب چیئرمین ملک اسلم نوید نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہو نے کہا کہ ملک سے مہنگائی کرپشن بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
(ن) لیگ وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی تعمیروترقی میں مصروف ہے اور حکومت کی کوششوں سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت مسائل میں گھرے ہونے کے باوجود عوامی مشکلات حل کرنے کے لئے اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔(جاری ہے)
ملک اسلم نوید نے کہا کہ دھرنوں، انقلابوں نے ملکی معیشت کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کی صلاحیتوں کی بدولت آج ملکی معیشت اپنے پاوٴں پر کھڑی ہے، پاکستان کی خوشحالی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پرامن ماحول میں صنعتکاری کا فروغ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کا سیاسی مستقبل بھی زیرو ہے۔
میاں برادران نے اپنی صلاحیتوں سے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔ سابق دور میں وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.