لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے جواب طلب کر لیا۔
عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار راحت پروین نے موقف اختیار کیا کہ اسکا شوہر سب انسپکٹر طار ق محمود دفتری امور نمٹانے کے دوران روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا مگر اسکے باوجود محکمہ پولیس نے اسے شہید کا درجہ نہیں دیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ نے اسکی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں مگر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے اسکی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب کو دس دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.