سابق صدر زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین نے دہشتگردوں کوعلاج کی سہولت ،معاونت ، کرپشن سمیت اپنے اوپر عائد تمام 28جرائم کا اعتراف کرلیا
سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کا اعتراف کرلیاہے،تفتیشی افسر کا دعوی
پیر 30 نومبر 2015 15:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین نے دہشتگردوں کوعلاج کی سہولت ،معاونت ، کرپشن سمیت اپنے اوپر عائد تمام 28جرائم کا اعتراف کرلیا،ڈاکٹر عاصم کا جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈاکٹرعاصم حسین کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے اوپر عائدتمام الزامات پر اقبال جرم کا بیان دفعہ 164کے تحت ریکارڈ کرادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 28جرائم کا اعتراف کیا جن میں دہشتگردوں کوعلاج کی سہولت ،معاونت ، کرپشن و دیگر الزامات شامل ہیں۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے دعوی ٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کا اعتراف کرلیاہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اقبال جرم کے بعد سابق وزیر کو سزا سنائے جانے کا بھی امکان ہے اور اس ضمن میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب میں کرپشن ریفرنس کا مقدمہ درج ہے،ڈاکٹر عاصم
حسین سے 90روز میں 3جے آئی ٹیزنے تفتیش کی ،جس دوران انہوں نے کئی سنسنی خیز انکشافات کئے۔پہلی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعاصم نے 5اداروں میں 50ارب کی کرپشن کی،5اداروں کی 430ایکڑ اراضی اپنے نام کرائی۔دوسری جے آئی ٹی رپورٹ کے مطا بق ڈاکٹر عاصم نے ضیاء الدین ٹرسٹ ہسپتال کے نام پر کروڑوں روپے خردبردکئے اور کلفٹن اور کیماڑی میں ہسپتال کے نام پر کروڑوں روپے کمائے ،ناظم آباد میں ہسپتال کے نام پر اربوں روپے کی پراپرٹی اپنے کرائی۔تیسری جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق عاصم نے پی ایم ڈی سی میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کی اور نجی کالجز کو پی ایم ڈی سی کے لائسنس فروخت کئے،اس کے علاوہ ڈاکٹر عاصم پر کرپشن ،دہشگردوں کی مالی معاونت اور زمینوں پر قبضے سمیت متعدد الزامات ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.