نریندر مودی کی نواز شریف سے ملاقات ، گرمجوشی سے مصافحہ، ایک ہی صوفے پر بیٹھ کر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
پیر 30 نومبر 2015 16:38
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف ا وربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر مختصر ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا ، ایک ہی صوفے پر بیٹھ کر بات چیت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو پیرس میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی نشست سے اٹھ کر خود چل کر نواز شریف کے پاس گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔
کانفرنس سے واپسی پربھی نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف سے دوبارہ مصافحہ کیااور نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف انتہائی پر اعتماد نظرآئے جبکہ ملاقات بھی انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران دونوں رہنماوں نے ایک ہی صوفے پر بیٹھ کر بات چیت کی جس کے دوران نریندر مودی بہت انہماک کے ساتھ بات کرتے رہے اور نواز شریف ان کی باتوں کو غور سے سنتے رہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.