شام کا نیا اورسیکولر آئین تیاری کے مراحل میں ہے،سرکاری مفتی اعظم
صدارتی انتخابات،ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد،اگلے چھ ماہ میں نیا آئین پیش کردیاجائیگا،خطاب
پیر 30 نومبر 2015 19:27
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)شام کے سرکاری مفتی اعظم ڈاکٹر احمد بدرالدین حسون نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے لیے ایک نیا اور سیکولر آئین تیاری کے مراحل میں ہے، جسے چھ ماہ کے بعد مکمل کر لیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے درباری مفتی علامہ بدرالدین حسون نے کہاکہ شام ایک سیکولر ریاست ہے۔ شام کا سیکولر آئین اس کے مذہبی اداروں سے متصادم نہیں ہو گا کیونکہ سیکولر نظام حکومت عوام الناس کے حقوق کا سب سے زیادہ ضامن ثابت ہوتا ہے۔
علامہ بدرالدین حسون نے کہا کہ مذہبی حلقے حکومت کی زیرنگرانی تیار ہونے ولے سیکولر آئین کو عوام میں قبول کرانے میں معاونت کریں، انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے لیے ایک نیا سیکولر آئین تیار کر رہے ہیں، سیکولر آئین مذہب کے خلاف نہیں ہو گا بلکہ سیکولرزم عوام کی خدمت کا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
مذہب کے ذریعے ملک میں قانون نافذ نہیں کیے۔ ملک میں آئین اور قانون کی تیاری کا عمل آخری مراحل میں ہے۔
اگلے چھ ماہ میں ملک میں ایک نیا آئین متعارف کرا دیا جائے گا۔شام کے مفتی نے ملک میں صدارتی انتخابات اور صدر کے حوالے سے عوامی ریفرنڈم کے مطالبات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی انتخابات اور ریفرنڈم نہ ہو قوم کا مطالبہ ہے اور نہ ہی ایسا ممکن ہے۔ موجودہ حالات میں ریفرنڈم اور انتخابات ملک میں فتنہ و فساد کو ہوا دینے کا موجب بنیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.