مہاجر رابطہ کونسل کا بلدیاتی انتخابا ت میں متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت کا اعلان
پیر 30 نومبر 2015 22:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) مہاجر رابطہ کونسل پاکستان نے بلدیاتی انتخابات 2015ء کے تیسرے مرحلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ متحدہ کراچی سمیت ملک بھر میں مظلوم عوام کی سب سے بڑی حمایت یافتہ جماعت ہے ، بلدیاتی انتخابات 2015ء میں مختلف سیاسی جماعتیں مہاجروں کا نام استعمال کرکے کراچی میں انتخابات جیتنے کی خواہش مند ہیں، ایم آر سی کے صدر ارشد صدیقی نے پیر کو پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کررہے تھے،اس موقع پر مہاجر رابطہ کونسل کے دیگر مرکزی اراکین انکے ہمراہ تھے ۔
ارشد صدیقی نے کہاکہ کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ ہر انتخابات کے موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں مہاجر کارڈ کااستعمال کرکے شہر پر قبضہ کرنے کا خواب لیکر میدان انتخابات میں آتی ہیں ،لیکن عوام جانتے ہیں کہ صرف اور صرف متحدہ قومی موومنٹ ہی واحد جماعت ہے جو سالہا سال عوام کے درمیان رہتی ہے اور ان کے دکھ درد بانٹتی ہے، متحدہ قومی موومنٹ صرف ووٹ مانگنے کیلئے کراچی کا رخ نہیں کرتی بلکہ کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہر لمحہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ کا جواں مردی سے مقابلہ بھی کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ مہاجروں نے ہمیشہ الطاف حسین کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی الطاف حسین کا ہی ساتھ دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.