نیا پاکستان اور نیا نظام لانے کی بات کرنیو الے درحقیقت مسٹر اور ملا کی تفریق کو بڑھانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمن
ہم مادی جدیدیت کے خلاف نہیں۔ معنوی جدیدیت کے خلاف ہیں، اقوال محمود کی تقریب رونمائی سے خطاب
پیر 30 نومبر 2015 23:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیا پاکستان اور نیا نظام لانے کی بات کرنیو الے درحقیقت مسٹر اور ملا کی تفریق کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ جنگ ہماری ضرورت نہیں بلکہ جنگ کو مغرب فروغ دے رہا ہے۔ انسانی حقوق کے دعوے والے جنگ کے ذریعے انسانی حقوق کو تہہ تیغ کررہے ہیں۔
ہم مادی جدیدیت کے خلاف نہیں۔ معنوی جدیدیت کے خلاف ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمود اکیڈمی کے زیر اہتمام معروف دانشور محمد فاروق قریشی کی کتاب ’’اقوال محمود‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو، جمعیت علماء اسلام کے مفتی کفایت اﷲ، مولانا راشد محمود سومرو، حافظ عبدالقیوم نعمانی، قاری محمد عثمان، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا عبدالجلیل خان، معروف صحافی مولانا محمد شفیع، سابق وفاقی وزیر رحمت اﷲ کاکڑ اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا اعجاز مصطفی نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.