موجودہ وفاقی حکومت نے مہنگائی اور تنخواہوں میں توازن برقرار نہیں رکھا‘ ہر چیز مہنگی ہورہی ہے اگر کچھ سستا ہے تو اس کا عوام کو فائدہ نہیں مل رہا‘ میاں صاحب تیل کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو لالی پوپ دیتے رہتے ہیں‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ تین ماہ میں ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، اب وزیراعظم 2018ء میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں‘ حکومت ہر تیسرے ماہ نیا بجٹ پیش کردیتی ہے‘ وفاقی حکومت کے پاس صرف پلان ہے عمل درآمد کچھ بھی نہیں ہورہا
قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سولر انرجی موٹر پمپ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 1 دسمبر 2015 13:00
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے مہنگائی اور تنخواہوں میں توازن برقرار نہیں رکھا‘ ہر چیز مہنگی ہورہی ہے اگر کچھ سستا ہے تو اس کا عوام کو فائدہ نہیں مل رہا‘ میاں صاحب تیل کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو لالی پوپ دیتے رہتے ہیں‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ تین ماہ میں ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اب وزیراعظم 2018ء میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں‘ حکومت ہر تیسرے ماہ نیا بجٹ پیش کردیتی ہے‘ وفاقی حکومت کے پاس صرف پلان ہے عمل درآمد کچھ بھی نہیں ہورہا۔
وہ منگل کو روہڑی کے علاقے پٹنی میں سولر انرجی موٹر پمپ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں نارا کینال پر سولر انرجی کے دس موٹر پمپ لگائے جائیں گے دوسرے مرحلے میں واہ عمر کس کینال پر سولر انرجی کے پانچ موٹر پمپ لگائے جائیں گے۔ سولر انرجی موٹر پمپوں سے ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی تو کردی توازن قائم کرنے کے لئے تیار نہیں۔ حکومت نے ہر چیز مہنگی کردی لیکن تنخواہیں اتنی ہی ہیں ہمارے دور میں اگر مہنگائی ہوتی تھی تو تنخواہیں بھی اس تناسب سے بڑھائی جاتی تھیں لیکن اب کسان مر رہا ہے تباہ و برباد ہورہا ہے اور چاول کی قیمتیں بالکل بھی نہیں ہیں چاول کی جو بوری ہمارے دور میں 2400کی تھی آج 900کی ہے لیکن عوام کو وہی 125 روپے کلو چاول ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف پلان ہے عمل درآمد کچھ بھی نہیں ہورہا۔ حکومت ہر تیسرے ماہ نیا بجٹ پیش کردیتی ہے میاں صاحب تیل کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو لالی پوپ دیتے رہتے ہیں۔ 2013 ء کے الیکشن سے قبل وزیراعظم نے تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا کہا تھا لیکن اب 2018ء میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.