آئی جی سندھ سے نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پر مشتمل 30 رکنی وفد کی ملاقات
منگل 1 دسمبر 2015 15:23
کراچی ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور سندھ پولیس کے دیگر افسران سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کے 30 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ عبدالعلیم جعفری نے وفد کو سندھ پولیس کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی غلام سرور جمالی، ڈی آئی جی آر آر ایف ڈاکٹر امین یوسف زئی، ڈی آئی جی ٹریننگ اقبال دارا و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے اپنے تعارفی خطاب میں پولیس سیکیورٹی اور امن و امان کے اقدامات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے اور بالخصوص کراچی میں پولیس کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا تاہم بروقت فیصلوں، بہترین حکمت عملی اور لائحہ عمل کی بدولت جرائم سے متعلق مختلف نوعیت کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔(جاری ہے)
لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت1584 مقدمات کا اندراج اور خلاف ورزی میں ملوث876 گرفتار، دل آزار مواد کی تقسیم اور وال چاکنگ پر 718 مقدمات کا اندراج اور198 گرفتار کئے گئے۔
اسی طرح 5502 مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے 18 ایل ایم جیز، 10جی تھری رائفلز، 341 ایس ایم جیز/ کلاشنکوف، 7847پستول/ ریوالور/ ماوزرز، 291 رائفلز، 866شاٹ گنز/ ریپیٹرز، 6 ایم پی فائیو کے علاوہ 526 کلو گرام دھماکہ خیزمواد، 29 خود کش جیکٹس، 6آئی ای ڈیز، 615 بم/ دستی بم، 756 آوان بم/بال بیرنگ بم برآمد ہوئے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹز نے پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مختلف اقدامات سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فارنزک ڈویژن سندھ پولیس کی اپ گریڈنگ اور ڈی این اے لیبارٹری کے قیام کے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے جبکہ پولیس انٹیلی جینس صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مختلف تربیتی کورسز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ بیرون ملک تربیت کے اقدامات کو بھی ممکن بنایا جا رہا ہے۔ بعد ازاں پولیس کے وفد نے سی پی او میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا اور شہر کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کے جملہ امور و دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور آگاہی حاصل کی۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.