رسم چادر پوشی سے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے972 ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کاآغاز ، دودھ کی سبیل کا بھی افتتاح
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،صوبائی وزیر اوقاف عطامانیکا ء نے افتتاح کیا ،ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں
منگل 1 دسمبر 2015 19:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) حضرت سید ابوالحسن علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے972 ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کاآغاز ان کے آستانہ عالیہ پر ہو گیا ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صوبائی وزیر اوقاف عطامانیکا ء نے رسم چادر پوشی سے تقریبات کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا ئیں بھی مانگی گئی۔
رسم چادر پوشی کے بعد دودھ کی سبیل کا بھی افتتاح کیا گیا ۔ عرس کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ،سیکرٹری اوقاف نیئر اقبال، ڈی جی مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر داتار دربار سمیت اندرون اور بیرون ممالک سے آئے ہوئے زائر ین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت کی طرف سے عرس مبارک کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین کو مختلف مقامات پر جامعہ تلاشی کے بعد واک تھرو گیٹ سے گزار کر اندر داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے ۔
سکیورٹی کے تناظر میں داتا دربار کے بیرونی اور اندرونی حصوں اور اطراف میں 115کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ عرس مبارک کے سلسلہ میں تین روز تک مختلف نشستوں میں سیمینارز ، محافل سماع ، قرات اور نعت خوانی کی محفلوں کا انعقاد کرایا جائے گا ۔ عرس مبار ک کا آغاز ہوتے ہی مختلف علاقوں سے زائرین عقیدت اور اپنی منتوں کی چادر یں چڑھانے کے لئے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار مبارک پر تشریف لا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.