وزیراعلیٰ پنجاب کی دلچسپی کی وجہ سے پنجاب اور ڈیفڈ کا تعاون مثالی حیثیت اختیار کر چکا ہے
عالمی ماہر تعلیم و نمائندہ ڈیفڈ مائیکل باربر کا تعلیم اور صحت میں حکومت پنجاب کے اقدامات کو خراج تحسین
منگل 1 دسمبر 2015 19:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء ) لندن میں برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(ڈیفڈ) کے تحت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں ڈیفڈ کے نمائندہ برائے پنجاب اور بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہر تعلیم سرمائیکل باربر نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حکومت پنجاب کے اقدامات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پنجاب حکومت کا اصلاحاتی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن‘ محنت اور براہ راست نگرانی کا مرہون منت ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب کی دلچسپی کی وجہ سے پنجاب اور ڈیفڈ کا تعاون مثالی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔سرمائیکل باربر نے کہا کہ میں نے دنیا کے مختلف خطوں میں کام کیا ہے لیکن پنجاب میں اصلاحاتی پروگراموں پر عملدرآمد کے لئے مختلف اداروں اور محکموں کے درمیان جو ہم آہنگی پائی جاتی ہے وہ کہیں اور دیکھنے میں نہیں آئی۔
سرمائیکل باربر نے کہا کہ اس خوش آئند صورتحال کا کریڈٹ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو جاتا ہے۔ سرمائیکل باربر نے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں فیلڈ سٹاف اور دوسرے عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.