بلاول بھٹو زرداری کو بچے کے طور پر نہیں پارٹی چیئرمین کے طور پر دیکھا جائے ‘ رحمان ملک
ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کی وجہ سے آصف زرداری کے ملک واپس نہ آنے کی بات غلط ہے‘ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کی انٹر ویو میں گفتگو
منگل 1 دسمبر 2015 22:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو بچے کے طور پر نہیں بلکہ پارٹی چیئرمین کے طور پر دیکھا جائے ،ڈاکٹر عاصم آصف علی زرداری اور میرے قریبی دوست ہیں لیکن جس طرح میڈیا نے خبر بریک کی اس سے یقینا آصف علی زرداری تھوڑا پریشان ہوئے ،ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کی وجہ سے آصف زرداری کے ملک واپس نہ آنے کی بات غلط ہے ۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں رحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی میں رینجرز کے آپریشنز کوسپورٹ کرتی تھی ہے اور ہیں کرتی رہے گی ۔ان کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین میرے اور آصف علی زرداری کے بہت قریبی دوست ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کی خبر سے آصف علی زرداری تھوڑا پریشان ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
لیکن اس میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میڈیا نے جس طرح سے ان کی گرفتاری کی خبر چلائی تھی وہ ٹھیک نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کی وجہ سے آصف زرداری کے ملک واپس نہ آنے کی بات غلط ہے ۔جس طرح میڈیا کے نمائیندے طنزیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ آصف زرداری کب واپس آئیں گے اس سے پتہ نہیں چلتا کہ میڈیا پیپلز پارٹی سے محبت کرتا ہے یا نفرت۔ان کاکہنا تھاکہ ہم نے اپنے دور میں انتقام کی سیاست نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اور میڈیا کا فرض ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی چیئرمین کے طور پر پروموٹ کریں انہیں پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے دیکھا جائے بچے کی حیثیت سے نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.