بولی ووڈ میں دلیپ کمار، امیتابھ بچن اوربلراج ساہنی کے پائے کا کوئی اداکار نہیں ‘جاوید اختر

بدھ 2 دسمبر 2015 12:23

بولی ووڈ میں دلیپ کمار، امیتابھ بچن اوربلراج ساہنی کے پائے کا کوئی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)معروف بھارتی شاعر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ اگرچہ آج کی نسل سے تعلق رکھنے والے اداکار وں نے بڑی حد تک اداکاری کے شعبے میں نئی جہتوں کو فروغ دیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود فلم انڈسڑی دلیپ کمار ، امیتابھ بچن اور بلراج ساہنی کے پائے اداکار پیدا کرنے میں ناکام ہے۔

(جاری ہے)

جاوید اختر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ جانتے ہیں ان کا یہ بیان متازعہ ہے تاہم وہ حقیقت سے پردہ پوشی نہیں برت سکتے۔

انکا کہنا تھا کہ ان تمام تر اختلافات کے باوجود وہ اس بات کے بھی دل سے قائل ہیں کہ نئی نسل نے اداکاری کے معیار کو واضح طور پر گزشتہ نسل سے بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دور میں جہاں اداکاری کے میدان میں چند چیزوں میں بہتری آئی ہے وہیں بہت سی خرابیاں بھی پیدا ہو ئی ہیں جنھیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا