اسپین،پاکستانی کمیونٹی کی وزیر اعظم سے ملاقات ، مسائل کے حل کا مطالبہ
بدھ 2 دسمبر 2015 12:54
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء)اسپین کے معروف بزنس مین اورپاکستان اوورسیز الائنس یورپ کے کوآرڈی نیٹر چوہدری سلیم لنگڑیال نے اپنے وفد کے ہمراہ پیرس میں وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بارسلونا کے لئے بند کی جانے والی قومی ایئر لائن کی ڈائریکٹ فلائٹ دوبارہ شروع کی جائے کیونکہ اس کی بندش سے پاکستانی شہری بہت سی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
اسپین میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی میتوں کو بہت زیادہ کرایہ اور وقت کے ضیاع کے ساتھ پاکستان روانہ کیا جاتا ہے جو نا انصافی ہے۔قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے والے عملے کی کمی کی وجہ سے پاسپورٹ بنوانے میں مشکلات درپیش ہیں اس کے لئے عملے میں اضافہ کیا جائے۔(جاری ہے)
چوہدری سلیم لنگڑیال نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کی جانب توجہ دے۔
پنجاب حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت کام کر رہی ہے لیکن مرکز میں وفاقی وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز ابھی تک فعال کردار ادا نہیں کر سکی۔وزیر اعظم پاکستان نے یقین دلایا کہ وہ اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ یورپ بھر کے پاکستانیوں کے مسائل کو جلد حل کریں گے کیونکہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں۔اس موقع پر صوبائی محتسب پنجاب کے ایڈوائزر برائے یورپ ناصر چوہان بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.