مودی نے پیرس میں نواز شریف سے ہاتھ ملا کر بڑی رواداری کا مظاہر ہ کیا،شیوسینا

بدھ 2 دسمبر 2015 16:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) ہند و انتہا پسند تنظیم شیو سینانے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پیرس میں نواز شریف سے ہاتھ ملا کر بڑی رواداری کا مظاہر ہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا نے اپنے ایک ادارےئے میں کہاکہ نریندر مودی نے پیر س میں نوازشریف سے ہاتھ ملا کربڑی رواداری کا مظاہرہ کیا،یہاں تک کہ اگر دوسری پارٹی ہاتھ اٹھاتی ہے تو ہمیں اپنے ہاتھ بند کرلینے چاہیں۔یہ ہماری رواداری ہے جس کا مودی نے مظاہر ہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود نوازشریف کے پاس جا کر صوفے پر انکے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی اور خوشگوار ماحول میں مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔