برٹش امریکن ٹوبیکو کی طرف سے مشرقی افریقی حکام کو رشوت کی پیشکش کا انکشاف ،رپورٹ
تہلکہ مچانے والا انکشاف جو بی اے ٹی کے سابق ملازم نے افشاء کیا
بدھ 2 دسمبر 2015 19:34
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء ) برٹش امریکن ٹوبیکو کی طرف سے مشرقی افریقہ کے حکام کو رشوت کی پیشکش کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ مبینہ پیشکش سگریٹ نوشی کا خاتمہ کرنے کے لئے عالمی ادارہ صحت ” ڈبلیو ایچ او “ کی طرف سے قائم کئے جانے والے ایک کنوشن کے دو ارکان کو بھی کی گئی لندن میں قائم تمباکو کے بہت بڑے ادارے اور رپورٹ میں بتائے جانے والے تین اہلکاروں نے فوری طور پر اس دعوے کی تردید کی ہے جبکہ کنونشن کے سیکرٹریٹ کی سربراہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
بی بی سی کے ایک پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ اس کی دستاویز ایک تہلکہ مچانے والا انکشاف ہے جو بی اے ٹی کے سابق ملازم نے افشاء کی ہے یہ ملازم کینیا میں مقیم تھا اور13سال سے کمپنی میں خدمات انجام دے رہا تھا یہ دستاویز سینکڑوں خفیہ صفحات پر مشتمل ہے ۔(جاری ہے)
ایک بیا ن میں اس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بی اے ٹی کے رشوت دیئے جانے والے افراد میں اس کے سہولت کار ہیں حقیقت یہ ہے کہ اگر انہوں نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنی تھی تو وہ قواعد کی خلاف ورزی کرینگے تاہم کمپنی نے ایک بیان میں اس الزام کی تردید کی ہے اورکہا ہے کہ ہم نے بی بی سی پر واضح کردیا ہے کہ ان کے ذرائع غیر معتبر ہیں اور ہم نے اس تجویز کی واضح طور پر تردید کی ہے بی اے ٹی اس طرح دنیا بھر میں آپریٹ کررہا ہے اس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی مسلمہ خلاف ورزی کی صورت میں انضباطی کارروائی کی جاتی ہے اور پروانی پر منتج ہوسکتی ہے ہم اپنے کاروبار میں کسی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کرینگے خواہ یہ کہیں بھی وقوع پذیر ہو پروگرام میں استعمال کی جانے والی دستاویز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی اے ٹی نے تمباکو کنٹرول سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کنونشن ( ایف سی ٹی سی ) کے دو نمائندوں کو تین ہزار ڈالر ( قریب دو ہزار آٹھ سو یورو ) رشوت دی ۔
تیسرے اہلکار نے جو ایف سی ٹی سی کا سابق نمائندہ تھا مبینہ طور پر بیس ہزار ڈالر رشوت وصول کی بی بی سی کے بیان کے مطابق ایف سی ٹی سی سیکرٹریٹ کی سربراہ ویراڈا کوسٹا نے کہا کہ بی اے ٹی ” غیر ذمہ دارانہ “ ہے اس نے کہا کہ مختصر یہ ہے کہ عوامی جانوں کی قیمت پر رشوت استعمال کررہا ہے میرے خیال میں بی اے ٹی کی حکومت کی طرف سے تحقیق بتائی جاتی ہے اور اس کے مطابق سزا دی جائے رشوت کے قانون کے تحت برطانوی کمپنیوں کیخلاف دنیا کے دوسرے حصوں میں رشوت دینے پر کارروائی کی جاسکتی ہے ۔( ر ا ش د)مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.