جماعت اسلامی کاعوام کو نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے تیار کرنے کیلئے ملک بھر کے درباروں کے سجادہ نشینوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ
ملک کی نظریاتی شناخت کو ختم کرنے اور آئین پاکستان کو متنازعہ بنانے کی سازشیں ہورہی ہیں ،سدباب کیلئے بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے،لیاقت بلوچ
بدھ 2 دسمبر 2015 21:58
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی نے عوام کو نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے تیار کرنے کیلئے ملک بھر کے درباروں کے سجادہ نشینوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں دربار عالیہ کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ اور دربار میاں میر کے سجادہ نشین پیر سید ہارون گیلانی نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کی نظریاتی شناخت کو ختم کرنے اور آئین پاکستان کو متنازعہ بنانے کی سازشیں ہورہی ہیں جن کے سدباب کیلئے ایک بڑی عوامی تحریک اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں جانوں کی قربانی کے بعد حاصل کئے گئے ملک میں لبرل ازم اور سیکولر ازم کی باتیں ہورہی ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین میں قطعاًاس بات کی گنجائش نہیں کہ یہاں اسلام کی بجائے کسی غیر اسلامی نظام کو مسلط کیا جائے ۔
قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں وہی نظام زندگی نافذ کیا جائے جس کیلئے پاکستان کا قیام عمل میں آیا تھا۔اجلاس میں پیرس حملوں کے بعد یورپ اور مغربی ممالک میں مسلمانوں اورمساجد و مدارس کے خلاف بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس ضرورت پر زور دیا گیا کہ عالم اسلام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے امت کے بڑوں کو مل بیٹھ کر اس کے سدباب کیلئے کوئی فوری اور قابل عمل حل تجویز کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ معین الدین کوریجہ اور پیر سید ہارون گیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک بھر کی خانقاہوں اور درباروں کا دورہ کرکے عوام کو نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے تیار کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر کے خانقاہی نظام سے وابستہ لوگ اسلام کے علاوہ کسی لبرل ازم اور سیکولر ازم کوبرداشت نہیں کریں گے ۔اپنا سب کچھ قربان کرکے پاکستان کی طرف ہجرت کرنے والوں نے اپنا دین بچانے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے تمام مصائب و مشکلات کو برداشت کیا تھا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،میاں مقصود احمد ،حافظ ساجد انور اورمولانا غیاث احمد نے بھی شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.