کراچی،رینجرز کی کارروائیاں ، کالعدم تنظیموں کے کارکنوں سمیت 11 گرفتار
جمعہ 4 دسمبر 2015 12:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں سمیت 11 ملزموں کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزموں میں سانحہ صفورا کا اہم ملزم عبداللہ منصوری عرف منصور پٹھان اور ایک سیاسی جماعت کا یونٹ انچارچ بھی شامل تھا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز نے گلبرگ اور لیاری میں کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کرکے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
لیاقت آباد اور سائٹ ایریا میں بھی چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سہراب گوٹھ میں حساس اداروں نے چھاپہ مار کر سانحہ صفورا کے اہم ملزم عبداللہ منصوری عرف منصور پٹھان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا اور 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ان میں سیاسی جماعت کا ایک یونٹ انچارچ بھی شامل ہے ، زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے قاسم آباد اور اعظم نگر کا گھیراوٴ کر کے 5 مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مخصوص گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.