ہماری ڈرامہ انڈسٹری کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں،ماہ نور

جمعہ 4 دسمبر 2015 17:30

ہماری ڈرامہ انڈسٹری کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں،ماہ نور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں‘ہم حقیقت سے قریب تر اور لاجواب ڈرامے تخلیق کر رہے ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہ نورنے کہا کہ میں فلموں میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں مگر یہ سے فحاشی تب ختم ہوگی جب پروڈیوسرز فلموں سے اداکاروں کے کرداروں کے زریعے فحاشی ختم کرینگے۔ سچے فنکار کی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ کچھ لوگ ہر وقت مجھے آوٹ کرنے کی سازشوں میں لگے رہتے ہیں مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ ہر بار ناکام ہوتے ہیں۔