سوئس قونصلر جنرل کا بیرونی دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج بہتر بنانے پر زور
سوئس کمپنیوں کے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اورتجارتی وفود کے تبادلے سے دوطرفہ تجارت کا فروغ ممکن ہے،خواجہ عارف کپور
جمعہ 4 دسمبر 2015 20:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) سوئٹزرلینڈ کے قونصلر جنرل ایمل وائس نے بیرونی دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا امیج بہتر بنا کر اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پی سی ڈی ایم اے) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کہی۔
اس موقع پر پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین خواجہ عارف کپور،وائس چیئرمین عبدالصمد،گروپ کے سربراہ چوہدری محمد نصیر،عارف بالا گام والا،چیئرمین ڈپلومیٹک کمیٹی مبین بشیر،خرم زرار،ناصرالدین فتح، محمودسلام،طارق مگوں،مرزا ندیم بیگ و دیگر بھی موجود تھے۔قونصلر جنرل نے پی سی ڈی ایم اے کے ممبرز درآمد کنندگان کو سوئٹزرلینڈ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ایسوسی ایشن اعلیٰ سطح وفد تشکیل دے جو سوئٹزرلینڈ میں تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ سوئس تاجروصنعتکاروں کے ساتھ مضبوط روابط استوار کرے تاکہ کاروبار و تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جاسکے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.