بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کیلئے سکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی، پولیس رپورٹ
جمعہ 4 دسمبر 2015 22:11
کراچی ۔ 4 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لئے پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس، حساس اور نارمل درجہ بندیوں میں تقسیم کرکے سکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ الیکشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنانا، رائے دہندگان، امیدواران اور دیگر شہریوں کا تحفظ اور املاک کی حفاظت پولیس کی تمام ترجیحات کا حصہ ہیں۔
یہ بات آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے قائم کردہ پولنگ اسٹیشنوں اور پولنگ کے موقع پر شہر کے تمام اضلاع میں پولیس تعنیاتی پر مشتمل تفصیلات میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے تمام تر اقدامات کو غیر معمولی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ضلعی ایس ایس پیز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سمیت تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو انتہائی الرٹ رہتے ہوئے پولنگ کے عمل، بیلٹ باکسز کی نگرانی سمیت شہر بھر میں سکیورٹی اقدامات کی مسلسل مانیٹرنگ، موثر اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ اور علاقوں میں موجودگی کے لئے بھی پابند کردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.