کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا بڑا مرحلہ ، پولنگ کا عمل جاری
ہفتہ 5 دسمبر 2015 11:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر2015ء) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا بڑا معرکہ جاری ہے ، پولنگ کا عمل جاری ہے ، بیشتر پولنگ سٹیشنز پر عملہ بروقت نہیں پہنچنے اور پولنگ ایجنٹس نہ ہونے باعث پولنگ شروع نہیں ہوسکی ۔ کراچی کے چھ اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا عمل شروع ہوگیا ہے ، شہر کا بڑے انتخابی معرکہ جاری ہے ۔ بیشتر پولنگ سٹیشنز پر عملہ بروقت نہیں پہنچنے اور پولنگ ایجنٹس نہ ہونے باعث پولنگ شروع نہیں ہوسکی ہے ۔
بعض پولنگ سٹیشنز پر پولنگ شروع نہ ہونے ووٹرز نے احتجاج بھی کیا ہے ۔ کئی سٹیشنز پر بیلٹ بکس بھی سیل نہ ہوسکے ۔ کراچی کےچھ اضلاع کی 520 نشستوں کے لئے 5 ہزار 423 امیدوار میدان میں ہیں ۔ سات لاکھ 83 ہزار 66 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ پولنگ ساڑھے سات بجے صبح سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔(جاری ہے)
ملیر کی حساس ترین یونین کونسل یوسی 12 کے پولنگ سٹیشن میں رینجرز اہلکار نہیں صرف دو پولیس اہلکار موجود ہیں ۔
کراچی میں سیکیورٹی کے لئے پولیس کے 30 ہزار 500 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ اندرون سندھ سے بھی 10 ہزار اہلکار کراچی میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں ۔ رینجرز کے 7 ہزار چار سو اہلکار شہر بھر میں تعینات کئے گئَے ہیں ۔ فوج کی 10 کمپنیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹینڈ بائی پر ہیں ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے انتہائی حساس پولنگ سٹیشن کی سرچنگ کرلی ہے ۔ سرچنگ 1 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن کی گئی ہے ۔ وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کو امن وامان برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نےمزید ہدایت کی ہے کہ تمام ڈی آئی جیز ، ایس پی اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں پر امن انتخابات کو یقینی بنائیں ۔ علاقہ ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں ہی رہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.