شاہ رخ کا پاکستانی مداحوں سے فلم”دل والے“دیکھنے کی اپیل
فلم ”دل والے“ ضرور دیکھیں ‘یہ فلم 18دسمبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی
اتوار 6 دسمبر 2015 11:15
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ”بالی ووڈ کنگ “شاہ رخ خان نے اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام سلام بھیجتے ہوئے 18 دسمبرکو نئی آنے والی فلم ”دل والے “ دیکھنے کی اپیل کر دی۔شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے “ کی تشہیری مہم کے دوران اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام ایک وڈیو ریلیز کی ہے جس میں اپنے لاکھوں پاکستانی پرستاروں کے نام سلام بھیجتے ہوئے آنے والی نئی فلم کی تاریخ بتائی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی آس کی یہ فلم ضرور دیکھیں۔
سرحد کے اس پار پاکستانی پرستاروں کے نام اپنے وڈیو پیغام میں ”کنگ خان “ نے مسکراتے ہوئے سلام کہا ، شاہ رخ خان کو اندازہ ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان میں بھی ان کو دیوانگی کی حد تک چاہنے والے پرستاروں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے اسی لیے شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے “کی تشہیر کے لیے اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام تشہیری وڈیو جاری کرتے ہوئے سرحد کے پار اپنے فینز اور چاہنے والوں کے نام سلام بھیجاہے اور فلم ”دل والے“ کی ریلیز کی تاریخ بتاتے ہوئے ان کی پہلے فلموں کی طرح ”دل والے“ کو پذیرائی چاہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.