ضلع کونسل جھنگ کی 91یونین کونسلز میں سے اکثریتی یونین کونسلز کے چیئرمین پینلز کے غیر حتمی، غیر سر کاری طو ر پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان ، بڑ ی تعداد میں آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے

اتوار 6 دسمبر 2015 15:07

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) ضلع کونسل جھنگ کی 91یونین کونسلز میں سے اکثریتی یونین کونسلز کے چیئرمین پینلز کے غیر حتمی، غیر سر کاری طو ر پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں بڑ ی تعداد میں آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مہر محمداسلم بھروانہ اورسابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات کے بھائی سابق ضلع نائب ناظم جھنگ و ایم این اے سید اسد حیات بھی شامل ہیں ۔

ضلع کونسل جھنگ کی یونین کونسلز سے کامیابی حاصل کرنے والے چیئرمینز میں،یونین کونسل نمبر 1 سے مخدوم سید اسد حیات آزاد،یونین کونسل نمبر2سے اشرف علی آزاد،یونین کونسل نمبر3سے محمد ایوب آزاد،یونین کونسل نمبر4سے رحمت اللہ خان آزاد،یونین کونسل نمبر5سے احمد نوازآزاد،یونین کونسل نمبر6سے کریم بخش آزاد،یونین کونسل نمبر7سے سید فرخ حسنین آزاد،یونین کونسل نمبر8سے مہر محمد اسلم بھروانہ آزاد،یونین کونسل نمبر10سے مہر محمد فرید نواز نول آزاد،یونین کونسل نمبر11 سے واجد علی خان آزاد،یونین کونسل نمبر13 سے چوہدری حاکم علی جٹ ایڈووکیٹ آزاد،یونین کونسل نمبر16سے محمد حسین آزاد،یونین کونسل نمبر17سے جلال خان آزاد،یونین کونسل نمبر18سے خواجہ محمدضیاء الشمس آزاد،یونین کونسل نمبر19سے رانا اظہر حسین مسلم لیگ (ن)،یونین کونسل نمبر20سے غلام شبیر طاہر آزاد،یونین کونسل نمبر21سے امیر احمد مسلم لیگ (ن)،یونین کونسل نمبر22سے سید محمد صفدر شاہ نقوی ایڈووکیٹ آزاد،یونین کونسل نمبر23 سے ممتاز حسین آزاد ،یونین کونسل نمبر24سے جہانگیر خان آزاد،یونین کونسل نمبر25سے محمد صدیق خان مسلم لیگ (ن)،یونین کونسل نمبر26 سے عمر دراز خان آزاد،یونین کونسل نمبر27سے لیاقت علی آزاد،یونین کونسل نمبر28سے ریاض حشمت آزاد،یونین کونسل نمبر30 سے مشتاق حسین سدھانہ آزاد،یونین کونسل نمبر31 سے حاجی محمد اشرف جھرکی آزاد،یونین کونسل نمبر32سے سلیم عبا س قریشی مسلم لیگ (ن)،یونین کونسل نمبر33سے افتخار احمد بسلانہ آزاد،یونین کونسل نمبر34سے عنصر عباس اکیرا مسلم لیگ (ن)،یونین کونسل نمبر35سے محمد اقبال دولتانہ مسلم لیگ (ن)،یونین کونسل نمبر36سے سید طاہر عباس شاہ آزاد ،یونین کونسل نمبر39سے طاہر رضا شاہ آزاد ،یونین کونسل نمبر41سے نصیر نواز صابر آزاد،یونین کونسل نمبر43سے عبدالرحمن آزاد ،یونین کونسل نمبر45 سے عاد ل حسنین شاہ آزاد،یونین کونسل نمبر46سے شفقت عباس آزاد،یونین کونسل نمبر47سے محمدفیصل تحسین آزاد ،یونین کونسل نمبر48سے عبدالناصر مسلم لیگ (ن)،یونین کونسل نمبر49سے نوراحمد خان آزاد،یونین کونسل نمبر50سے اقتدار مہدی حیات مسلم لیگ (ن)،یونین کونسل نمبر51سے زاہد اقبال آزاد،یونین کونسل نمبر52سے صدا رضا علی آزاد،یونین کونسل نمبر53سے مہر عمر علی جوتامسلم لیگ (ن)،یونین کونسل نمبر54سے زوار حسین آزاد،یونین کونسل نمبر55سے میاں محمد شریف کاٹھیا آزاد،یونین کونسل نمبر56سے جابرعلی آزاد ،یونین کونسل نمبر57سے شہباز علی آزاد،یونین کونسل نمبر58سے محمد سعد اللہ خان آزاد،یونین کونسل نمبر59سے منظور حسین آزاد،یونین کونسل نمبر60سے محمد منیرحسین آزاد،یونین کونسل نمبر61 سے محمد اقبال آزاد ،یونین کونسل نمبر62 سے مہر محمد نواز سیال آزاد،یونین کونسل نمبر63سے اخترعباس خان آزاد،یونین کونسل نمبر64سے سجاد حسین آزاد،یونین کونسل نمبر72سے انتخاب حیدر سیال آزاد،یونین کونسل نمبر81 سے محمد کاشف عباس آزاد ،یونین کونسل نمبر82سے محمد اسحاق آزاد ،یونین کونسل نمبر83سے غلا م قاسم آزاد ،یونین کونسل نمبر84سے محمد اقبال جبوآنہ آزاد،یونین کونسل نمبر85سے بابر علی خان سیال آزاد،یونین کونسل نمبر86سے محمد محبوب احمد آزاد،یونین کونسل نمبر87سے افتخار حسین خان آزاد،یونین کونسل نمبر88سے ارشاد حسین آزاد،یونین کونسل نمبر89 سے گل شیر آزاد،یونین کونسل نمبر90سے نوا ز اکیرا آزاد، اوریونین کونسل نمبر91سے محمد شہریار مہدی آزادکامیاب قرار پائے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس طرح ضلع کونسل جھنگ کی یونین کونسلز میں بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :