میاں محمودالر شید نے پنجاب کا الیکشن کمیشن فوری طور پر تحلیل کر نے کا مطالبہ کر دیا،پنجاب حکومت نے اصل مسائل سے دانستہ چپ سادھ رکھی ہے‘ عوام کو کبھی میٹرو بس اور کبھی اورنج ٹرین جیسے منصوبوں میں الجھا رکھا ہے‘وفد سے گفتگو
اتوار 6 دسمبر 2015 19:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6دسمبر۔2015ء) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا الیکشن کمیشن صوبے میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا،حالیہ بلدیاتی انتخابات نے الیکشن کمیشن کی نااہلی ثابت کر دی ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے مرحلے میں جہاں جہاں انتخابات ہوئے وہاں بے ضابطگیاں پائی گئیں، لہذٰا ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر کے جلد از جلد نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے۔
دریں اثناء اورنج ٹرین منصوبے کے باعث متاثرہ ہونے والے ملتان روڈ کے رہائشیوں اور تاجروں کے ایک وفد نے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اصل مسائل سے دانستہ چپ سادھ رکھی ہے جبکہ عوام کو کبھی میٹرو بس اور کبھی اورنج ٹرین جیسے منصوبوں میں الجھا رکھا ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب کے بچے پینے کی صاف پانی، بہتر تعلیم کے مواقعوں اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں ، ایسے حالات میں صوبے میں غیر ضروری ترقیاتی کاموں کی بجائے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دینے چاہیئے ۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انکی آواز کو ایوان میں اٹھائیں گے اور ان کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.