وزیر اعظم کی صدارت میں گورنرہاؤس میں اجلاس ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی سندھ کے درمیان نونک جھونک
سندھ حکومت کو کہہ رکھا ہے رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہوتے ہی توسیع کر دی جائے مگر ہر مرتبہ تاخیر کی جاتی ہے ، چودھری نثار کا شکوہ
پیر 7 دسمبر 2015 21:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں پیرکوگورنرہاؤس میں امن وامان سے ہونے والے اجلاس میں رینجرز کے چھاپوں اور آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے درمیان نونک جھونک بھی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ آپ نے ایف آئی اے کو ایک ماہ کے لیے خصوصی اختیارات دینے کاکہاتھا،لیکن 4ماہ ہوگئے،ایف آئی اے صوبائی اداروں میں بے جامداخلت کررہی ہے،وزیرداخلہ نے جواب میں کہا کہ ایف آئی اے کسی اور وجہ سے تفتیش کر رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے شکوہ کیا کہ سندھ حکومت کو کہہ رکھا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہوتے ہی توسیع کر دی جائے لیکن سندھ حکومت ہر مرتبہ تاخیر کرتی ہے۔(جاری ہے)
چوہدری نثار نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ آپریشن کا دائرہ وسیع کر کے اندرون سندھ تک بڑھایا جائے۔ دہشت گرد اندرون سندھ میں بھی موجود ہیں لیکن آپریشن کا دائرہ نہیں بڑھایا گیا جو درست نہیں جس پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے بھی چوہدری نثار سے گلہ کیا ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ بلدیہ عظمی سے اٹھائی گئی5ہزار فائلوں کاکیا ہوا؟،اس کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے سے معلومات لونگا۔ وزیر داخلہ نے کہا سی ایم صاحب وہ چھاپہ ایک مقصد کیلئے مارا گیا تھا اس چھاپے سے متعلق آپ کو پہلے بھی بتایا جا چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.