جی سی یومیں پاک چین اقتصادی راہداری پر کانفرنس کا انعقاد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 دسمبر 2015 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔08 دسمبر۔2015ء) گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لا ہورمیں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور مرکز برائے چائنہ سٹڈیز کے زیرِ اہتمام پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کا آج سے آغازہوگا،آٹھ تکنیکی سیشنز پر مشتمل کانفرنس میں20چائنیز ماہرین بھی شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس چیئرمین ڈاکٹرخالد منظور بٹکا کہنا ہے کہ کانفرنس میں اقتصادی راہداری کے معاشی،سیاسی اور ثقافتی پہلوؤں کا تفصیلی لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں ماہرین اقتصادی راہداری کی دفاعی اہمیت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ کُل 27غیر ملکی ماہرین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں،جن میں سے2کا تعلق امریکہ سے ہے ،جبکہ کانفرنس میں کُل 50سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :