پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کی آگاہی بارے تقاریب کا انعقاد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 دسمبر 2015 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔08 دسمبر۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام 7دسمبرسے 11دسمبر 2015ء تک طلباء طالبات میں آگاہی بیدار کرنے کیلئے ’’ہفتہ انسداد بدعنوانی ‘‘ منایا جا رہاہے جس میں مختلف لیکچرز، سیمینارزاور طلبہ کے درمیان تقریری مقابلے منعقد کئے جار ہے ہیں۔ اس سلسلے میں 10دسمبر کو کالج میں آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں اساتذہ ، طلباء طالبات اور ملازمین شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

طلبہ کے مابین کوئیز کے مقابلوں کا انعقاد بھی ہوگا اور طلبہ اس موضوع پر بروز جمعرات مزاحیہ خاکے بھی پیش کریں گے۔ اپنے پیغام میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے اداروں کو بالکل کھوکھلا کر چکی ہے اس سے چھٹکارا حاصل کئے بنا آگے بڑھنا نا ممکن ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے احکامات کے مطابق ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ محنت کریں تاکہ مستقبل میں اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :