مغربی روٹ کے تعمیر سے قبل وفاقی حکومت واضح موقف کے ساتھ بلوچستان کی عوام کو مطمئن کرے،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

بلوچستان میں امن امان موجود نہیں اس حوالے سے یہاں کے سیاسی اداروں میں خدشات موجود ہے ،بیان

منگل 8 دسمبر 2015 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ اقتصادی راہداری کی مغربی روٹ کے تعمیر سے قبل وفاقی حکومت اپنی واضح موقف کے ساتھ بلوچستان کے عوام کے لئے حقائق کو واضح کرکے انہیں مطمن کرے ، تاکہ واضح ہوسکے کہ بلوچستان کے عوام بالخصوص گوادر کی مقامی آبادی اس بڑے منصوبے سے کہا ں تک مستفید ہوسکتے ہیں، کیونکہ جہاں بھی کوئی منصوبے کا آغاز کیا جاتا ہے تو اس سے قبل وہاں کے عوام کے خواہشوں اور ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر ایک ماسٹر پلان تیار کیا جاتا ہے ، اقتصادی راہداری بھی ایک ایسا منصوبہ ہے جسے شروع کرنے سے قبل بلوچستان بالخصوص گوادر کے مقامی آبادی کا اعتماد سازی از حد لازمی ہے ، تاکہ اس منصوبے کے نتیجے میں اقتصادی فوائد صوبے اور علاقے کے عوام پر مرتب ہوسکے ، گوادر اقتصادی راہداری اپنی نوعیت کا ایک ایسا منصوبہ ہے جسمیں صوبے کے عوام اور گوادر کی مقامی آبادی کی رائے کا احترام ، انکے امن و امان کی بحالی کے خدشات کو دور کئے بغیر یہ منصوبہ کامیا ب نہیں ہوسکتا اور انکے اثرات سے عوام براہ راست مستفید نہیں ہوسکتے ہے، بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں امن امان موجود نہیں اس حوالے سے یہاں کے سیاسی اداروں میں خدشات موجود ہے ، اگر اس منصوبے کو کوئی شفاف بنیادوں پر تنہا آگے لے جانے کا دعوای کرے تو یہ سوچ دور رس نہیں ہوگی ، بلکہ اس ضمن میں یہاں کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے تب کوئی نہ کوئی حل تلاش کیا جاسکتا ہے ، اقتصادی راہداری کے حوالے سے خدشات نہ صرف بلوچستان کے عوام کا خدشہ ہے بلکہ اس خدشے کا اظہار پورے ملک میں ایک اہم مسلہ بن چکا ہے جس پر سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا از حد لازمی ہے ، اس منصوبے کو اس صورت منطقی انجام تک پہنچایا جاسکتا ہے جب صوبائی اور مرکزی حکومت صوبے کے عوا کی رائے کا احترام اور امن امان کے حوالے سے انکے خدشات دور کرے بصور ت دیگر گوادر اقتصادی راہداری کا منصوبہ محض خواب ثابت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :