نواز شریف اور سشما سوراج کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات نہ ہونا افسوسناک ہے‘ شہریار خان
امید تھی ماحول بہتر ہو گا لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ، اب وقت نہیں رہا ،اگر ایک بھی دن تاخیر ہوئی تو سیریز ختم سمجھی جائیگی،سیریز نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو پانچ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا ‘ پاکستان بورڈ کے چیئرمین کی گفتگو
بدھ 9 دسمبر 2015 22:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان ملاقات کے دوران پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات نہ ہونا افسوسناک ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہریار خان نے رابطہ کرنے پر کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان ملاقات کے دوران پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات چیت نہیں کی گئی اور بھاری حکومت کی جانب سے اب تک اجازت نہیں دی گئی۔
جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ اب پی سی بی کا کیا لائحہ عمل ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارے پاس وقت نہیں رہا اور سیریز کے حوالے سے بہت دیر ہو گئی ہے، اگر ایک بھی دن تاخیر ہوئی تو سیریز ختم سمجھی جائے گی۔(جاری ہے)
پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ ماحول بہتر ہوگا لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ سیریز نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو پانچ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا۔
پی سی چی چیئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ انہیں غیر رسمی طور پر بتایا گیا ہے کہ سوراج پاکستان کے دورے کے دوران کرکٹ پر بات کرکے سیریز کے حوالے سے فیصلہ کریں گی۔خیال رہے کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان گزشتہ سال ہونے والے معاہدے کے تحت دونوں ٹیموں کو دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل مکمل سیریز کھیلنا تھی جس کی میزبانی پاکستان کو کرنی تھی۔تاہم بعدازاں دونوں بورڈز کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا سری لنکا میں انعقاد پر اتفاق ہوا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.