سندھ ہائی کورٹ نے اغوا کیس میں سزائے موت کے 7مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی
جمعرات 10 دسمبر 2015 12:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے اغواء کیس میں سزائے موت کے 7مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں اغوا کیس میں سزائے موت کے مجرموں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔
(جاری ہے)
سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کے سات مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔
مجرموں میں عبدالکلیم ‘ بلال‘ ارشد پرویز‘ حسن ‘ علی احمد‘ صدیق اور فتح محمد شامل ہیں۔ مجرموں کی جانب سے فاروق احمد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ مجرموں نے 2004ء میں بچے کو اغواء کرکے پانچ لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرموں کو 2005 میں سزائے موت سنائی تھی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.