ممبئی ہائی کورٹ نے بے گھرافراد پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں معروف بھارتی اداکار سلمان خان کو بری کر دیا
جمعرات 10 دسمبر 2015 15:01
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 دسمبر۔2015ء) ممبئی ہائی کورٹ نے بے گھرافراد پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں معروف بھارتی اداکار سلمان خان کو بری کر دیا ہے۔ذیلی عدالت نے انھیں اسی کیس میں غیر ارادی قتل کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کی سماعت کے دوران جس طرح کے ثبوت پیش کیے گئے ان کی بنیاد پر سلمان خان کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
جج نے یہ بات آخری فیصلہ سنانے سے قبل اپنے ریمارکس میں کہی تھی اور حتمی فیصلہ سنانے کے لیے سلمان خان کو عدالت طلب کیا تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں ٹرائل کورٹ نے جس طرح سے شواہد کو بنیاد بنا کر فیصلہ سنایا تھا وہ قوانین کی نظر میں درست نہیں ہیں اور ثبوتوں کو غلط طریقے پیش کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کے عدالت پہنچنے کے بعد جج اے آر جوشی نے انہیں بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔
ابھی اس فیصلے کی تفصیلات آنی باقی ہیں۔اطلاعات کے مطابق سلمان کے اہل خانہ اور ان کے بعض قریبی دوست اور ساتھی بھی اس موقع پر عدالت پہنچے۔سلمان پر الزام تھا کہ انھوں نے 28 ستمبر 2002 کی رات نشے میں اپنی گاڑی ممبئی کے علاقے باندرہ میں امریکن ایکسپریس بیکری کے کنارے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں پر چڑھا دی تھی۔اس واقعے میں ایک 38 سالہ شخص نور اللہ خان ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔سلمان خان کا دعویٰ ہے کہ وہ حادثے کے وقت گاڑی نہیں چلا رہے تھے تاہم سیشن کورٹ کے جج ڈی ڈبلیو دیش پانڈے نے کہا تھا کہ سلمان خان پر غیر ارادی قتل کا الزام ثابت ہوا ہے۔ذیلی عدالت نے کہا تھا کہ سلمان ہی نشے میں گاڑی چلا رہے تھے اور ان کے خلاف تمام الزامات درست ثابت ہوئے ہیں۔ اس کے لیے انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.