فاٹا کے تمام تعلیمی اداروں میں جمعرات کو بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں

جمعرات 10 دسمبر 2015 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) فاٹا کے تمام سکولوں او رکالجوں میں چوتھے روز بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں ۔

(جاری ہے)

فاٹا ٹیچرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر کرم ایجنسی ،شمالی و جنوبی وزیرستان ،خیبر ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی کے سرکاری سکولوں اور کالجوں میں چوتھے روز بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہی ہیں۔اسلام آباد کے ڈی چوک پر سینکڑوں اساتذہ تاحال دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ،اساتذہ کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن اور ٹیچرز کی کمی کا مسئلہ حل ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :