گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور مری میں برف باری سیاحوں کارش بڑھ گیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 11:42

گلگت/مری /مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء ) گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور مری میں برف باری جاری ،سیاحوں کا رش بڑھ گیا ۔ بالائی علاقوں میں برفباری ، بارش ، میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں ، دھند سے سردی اور بھی زیادہ بڑھ گئی۔ ملک کے بالائی مقامات کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈ نے ڈیرے ڈال لیے ،گلگت بلتستان میں دیامر ، اور غذرسمیت دیگر شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

(جاری ہے)

استور میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے برف پڑرہی ،بلندیوں پر تین فٹ اور میدانی علاقوں میں ایک سے دو فٹ برف جمع ہوگئی ۔مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران ، کاغان اور شوگران میں مختلف مقامات پر دو فٹ سے زائد برف پڑ ی جبکہ مری میں وقفے وقفے سے جاری برفباری نے موسم کو اور سرد کردیا ۔وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ سوات ، مالم جبہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے پہاڑوں پر برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں ۔چترال میں موسم صاف پرلواری ٹاپ بارش اور برف باری کی وجہ سے تیسرے دن بھی ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :