رینجرز اختیارات سے متعلق بے چینی پیدا کرنے کی ضرورت نہیں‘ پیر تک یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا‘ پیپلز پارٹی رینجرز اختیارات میں توسیع کیخلاف نہیں ‘ وفاقی وزیر داخلہ کو بیانات دیتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئے‘ اختیارات کا معاملہ آئینی ہے اس لئے اسمبلی میں گئے ‘ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردی کی دفعات لگانے پر احتجاج کیا ‘کسی بھی معاملے پر خدشات کا اظہار کرنا پارٹی کا حق ہوتا ہے
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 12 دسمبر 2015 19:41
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات سے متعلق بے چینی پیدا کرنے کی ضرورت نہیں‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بیانات دیتے ہوئے احتیاط کرنا چاہئے‘ اختیارات کا معاملہ آئینی ہے اس لئے اسمبلی میں گئے ‘امید ہے کہ پیر تک رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔
وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بے اعتمادی رکھتی ہے اور نہ ہی آپریشن کی راہ میں رکاٹ ڈالنا چاہتی ہے بلکہ سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ کراچی آپریشن جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام جماعتیں رینجرز کی حامی ہے اور یہ یاد رکھنا چاہئے کہ رینجرز کو سند حکومت نے ہی کراچی میں آپریشن کیلئے بلایا تھا تاہم ان کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ آئینی ہے اس لئے اسمبلی میں جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.