جامعہ پنجاب میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم میں 6 طلبا زخمی ہو گئے

ہفتہ 12 دسمبر 2015 20:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء ) جامعہ پنجاب میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم میں 6 طلبا زخمی ہو گئے‘ پولیس نے ایک گروپ کے دس طلبا کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ہیلے کالج میں طالبہ کے ساتھ بیٹھنے سے منع کرنے پر دو طلبہ تنظیموں کے کارکنان لڑ پڑے۔ جھگڑے میں ایک تنظیم کے چار اور دوسری کے دو کارکن زخمی ہو گئے۔ تصادم کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف کیمپس پل پر احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے کینال روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :